مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بدھ کے روز کینیا کا دورہ مکمل کرکے نیروبی سے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے لیے روانہ ہوئے۔
کینیا کے اپنے دورے کے دوران صدر رئیسی نے اس ملک کے صدر جناب ولیم روٹو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے مفاہمت کی 5 اہم دستاویزات پر دستخط کیے۔
نیروبی میں ایران کے انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ہاؤس کا دورہ اور ایران اور کینیا کے تاجروں اور اقتصادی کارکنوں سے ملاقاتیں رئیسی کے مذکورہ دورے کا حصہ تھیں۔
آپ کا تبصرہ